ابنا: خطیب شیبی نے ایک بیان میں کہا کہ اسلامی بیداری ڈکٹیٹروں کو ہرگز امان نہیں دے گي اور آل سعود کی تشدد آمیز پالیسیاں اس بات کو ظاہر کرتی ہیں کہ آل سعود، عوامی تحریکوں سے بری طرح خوفزودہ ہے۔ خطیب شیبی نے کہا کہ آل سعود بحرین کے انقلاب پر روک لگانے کے لئے اس ملک پر قبصہ کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اپنے تخت و تاج کی حفاظت کے لئے عوامی تحریک کو بری طرح کچل رہی ہے۔ عراق کے اس معروف رہنما نے کہا کہ سخت سزائيں، تشدد آمیز اقدامات، بچوں کو گرفتار کرنا اور بے بنیاد الزامات لگا کر لوگوں کو گرفتار کرنا آل سعود کے ایسے اقدامات ہیں جن کے سہارے وہ عوام کو مرعوب کرکے اسلامی بیداری کی تحریک کوکچلنا چاہتی ہے۔ ادھر ایک سیاسی مبصر نے آل سعود کی ظالمانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے روزگاری، غربت، سیاسی اور سماجی آزادیوں کا فقدان، خواتین، اقلیتوں اور غیر ملکی مزدروں کے حقوق کی پامالی ایسے مسائل ہیں جن کی وجہ سے آل سعود کی حکومت شدید بحران کا شکار ہوچکی ہے۔ آل سعود کی جیل
.......
/169